فلک جاوید کے خاوند کی فرنچائز پر چھاپہ ،شہریوں کے نام پر جعلی  سمز نکلوانے کا انکشاف

18 Oct, 2024 | 06:16 PM

 عرفان ملک : ایف آئی اے نے فلک جاوید کے خاوند کی فرنچائز پر چھاپہ مارا جہاں پر شہریوں کے نام پر جعلی  سمز نکلوانے کا انکشاف ہوا

عظمیٰ بخاری سے منسوب جعلی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ  نے فلک جاوید کے خاوند کی فرنچائز پرچھاپہ مارا۔دوران کارروائی فلک جاوید کے خاوند کی مزید فرنچائز بھی منظر عام پر آگئیں۔بینظیر انکم سپورٹ اور ہیلتھ کارڈ کیلئے شہریوں کے نام پر سمز نکلوانے کا انکشاف ہوا۔ایف آئی اے  نے  شہر کے مختلف علاقوں میں مزید تین موبائل فرنچائز پر چھاپہ مارا۔ ہزاروں کی تعداد میں جعلی سمز نکلوانے کا ریکارڈ ایف آئی اے نے قبضے میں لے لیا۔فرنچائز کی انتظامیہ نے سادہ لوح شہریوں سے بائیومیٹرک کروا کر فون سمز نکلوائیں۔
ایف آئی اے کے مطابق سمز سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو آپریٹ کیا جا رہا تھا ،ایف آئی اے نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کی مدعیت میں ایف آئی آرز درج کر لیں۔فرنچائز سے سمز نکلوانے کا انکشاف پی ٹی اے کی جانب سے کیا گیا تھا ،

مزیدخبریں