سانحہ کار ساز کی 17 ویں برسی؛ پیپلز پارٹی کی لاہور پریس کلب میں دعائیہ تقریب

18 Oct, 2024 | 06:00 PM

سٹی 42 : لاہور پریس کلب میں سانحہ کار ساز کی 17 ویں برسی پر دعائیہ تقریب ہوئی، پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے شہداء کی یاد میں شمع روشن کی گئیں ۔ 

 دعائیہ تقریب میں رہنما پیپلز پارٹی عزیز الرحمٰن چن ،ایم پی اے فائزہ ملک ، سونیا خان ،خالد بٹ ، شہزادا نعیم حیدر رضا ، عاصم بدر، آفتاب بھٹی ، میاں شاہد عباس ،علامہ یوسف اعوان، راؤ شجاعت ، بشارت صدیقی نے شرکت کی۔ ااس کے علاوہ مظہر مرغوب ، عاقب سرور ، رائے احمد حسن ، میاں خلیل ، نرگس خان ، شبانہ گل بھی شریک ہوئیں۔ 

 تقریب میں پیپلز پارٹی کےرہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے خصوصی دعا کی گئی ۔ 

مزیدخبریں