ڈالر کی قیمت میں کمی

18 Oct, 2024 | 04:57 PM

سٹی 42 : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 18 پیسۓ سستا ہوگیا،  انٹربینک میں ڈالر 277.79 روپے سے کم ہوکر 277.61 روپے پر بند ہوا ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کی قدرمیں بہتری دیکھی گئی ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے اضافے سے 279 روپے 13 پیسے پر آگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 45 پیسے کمی سے 301.98 روپے، یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 75.95 روپے،  سعودی ریال 6 پیسے کمی کے بعد  74.06  روپے کا ہوگیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1.55روپے مہنگا ہوکر 363.65  روپے پر آگیا۔ 

مزیدخبریں