بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب کے باوجود زیادہ ملازمین حاضری نہیں لگاتے؛جیل حکام

18 Oct, 2024 | 04:55 PM

علی ساہی : بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب کے باوجود زیادہ ملازمین حاضری نہیں لگاتے ، جیل حکام نے  حاضری کی ویڈیوز گروپ میں بھجوانے کا حکم جاری کردیا 

بائیو میٹرک حاضری کے باوجودجیل ملازمین قابو نہ آئے۔جیل حکام   کے مطابق جیلوں میں فیشل و بائیو میٹرک مشینیں حاضری کیلئےنصب کی گئی ہیں،بائیو میٹرک مشینوں کی تنصیب کے باوجود زیادہ ملازمین حاضری نہیں لگاتے،جیلوں میں تعینات تمام عملےکی حاضری بائیومیٹرک مشین پر لازمی لگوائی جائے،کسی بھی ملازم کو بائیو میٹرک حاضری کےبغیر ان یا آؤٹ نہیں ہونے دیا جائے،
سیکرٹری داخلہ کی ہدایت پرجیلوں میں گزشتہ ماہ بائیو میٹرک مشینیں نصب کی گئی تھیں۔ جیل حکام نے کہا ہے کہ آئندہ غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائےگی،تمام سپرنٹنڈنٹس کو روزانہ حاضری کی ویڈیوز انسپکٹوریٹ گروپ میں بھجوانے کاحکم جاری کردیا گیا ،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر نے بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کیلئےہدایات جاری کردیں

مزیدخبریں