زاہد چوہدری :موسم بدلتے ہی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ہسپتالوں کو ائیرکنڈیشنر فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو مریضوں کا خیال آگیا، 3ماہ سے ڈبوں میں پڑے آدھے ایئرکنڈیشنر ہسپتالوں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔2ارب سے زائدلاگت سے خریدے ایئرکنڈیشنر تقسیم کرنے کا پلان مرتب کرلیا۔مجموعی طورپر3 ہزارسےزائدایئرکنڈیشنرہسپتالوں کوبھجوانے کیلئےسٹورانتظامیہ کومراسلہ جاری کردیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3ہزارایئرکنڈیشنربدستور ڈبوں میں بند سٹور میں رہیں گے