سونے کی قیمت میں پھر اضافہ

18 Oct, 2024 | 04:41 PM

ویب ڈیسک : سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہوگیا ۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 80 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ اس کے علاوہ ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 40 ہزار 826 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 30 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2 ہزار 712 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

مزیدخبریں