وزیراعلیٰ مریم نواز نے نئے پرائس کنٹرول میکنزم کی منظوری دیدی

18 Oct, 2024 | 04:34 PM

ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے نئے پرائس کنٹرول میکنزم کی منظوری دے دی۔ 

لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول کے لیے نئے ادارے کا پہلا اجلاس ہوا، جس میں گندم اور دیگر اجناس کی پیداوار، دستیابی اور دیگر امور کے تحت نرخ مقرر کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ہر شہر میں ٹماٹر، پیاز اور دیگر اجناس کے لیے مقامی کاشت بڑھانے پر زور دیا گیا۔ جس کے بعد وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے عالمی معیار کے مطابق نئے پرائس کنٹرول میکنزم کی منظوری دے دی۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ گندم اور آٹے کے نرخ کے اُتار چڑھاؤ اور مارکیٹ ڈائنامکس پر کڑی نظر رکھی جائے، کاشت کار اور عوام کے مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں۔ ایس ایم یو میں قابلیت کے مطابق صرف اور صرف میرٹ پر آفسر تعینات کیے جائیں۔

مزیدخبریں