سالانہ رائیونڈ اجتماع؛ضلعی حکومت نے انتظامات کرلیے 

18 Oct, 2024 | 04:26 PM

 بسام سلطان :ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت رائیونڈ اجتماع کے حوالے سے انتظامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رائیونڈ اجتماع سے متعلق ڈی سی لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ رائیونڈ اجتماع کا پہلا مرحلہ 6 نومبر سے 08 نومبر تک جاری رہے گا.

رائیونڈ اجتماع کی تیاریاں اجتماع شروع ہونے سے ایک ماہ قبل ہی مکمل کر لی جاتی ہے، رائیونڈ اجتماع نہ صرف قومی سطح بلکہ بین الاقوامی سطح کا ایونٹ ہے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام متعلقہ اداروں کو ڈیوٹیاں تفویض کر دیں۔ ایم سی ایل تبلیغی اجتماعی روٹس پر سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں گے. ایم سی ایل اور ایل ڈی اے اجتماع روٹس پر لائٹس کو مکمل فنکشنل کریں گے. سول ڈیفنس کا عملہ پولیس اور ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر سیکیورٹی کے اہم فرائض سر انجام دیں گے.

 ڈی سی لاہور سید موسی رضا کا کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی تین شفٹس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنائیں گے. واسا حکام سیوریج انتظامات کو دیکھیں گے، کوڑا کرکٹ کے ڈرمز اٹھائے جائیں گے. ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ عارضی میڈیکل کیمپس میں ڈاکٹرز و سٹاف عملہ کی تعیناتی یقینی بنائے گا. ڈی سی لاہور کی ڈینگی سپرے یقینی بنانے کی ہدایت ۔ ریسکیو 1122 کی موٹر بائیکس ایمبولینسز و گاڑیاں وہاں موجود ہوں گی. لیسکو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے گا. سوئی گیس محکمہ گیس کی فراوانی کو یقینی بنائے گا. اجلاس میں علمائے اکرام، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ   نے  شرکت کی 

مزیدخبریں