ویب ڈیسک : محکمۂ صحت پنجاب نے پنجاب بھر میں ڈینگی کے اعدادو شمار جاری کردیے ۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 112 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 3 ہزار 994 کیسز رپورٹ ہو چُکے ہیں۔
ترجمان محکمۂ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 98، چکوال سے 5 اور لاہور سے ڈینگی کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ گوجرانوالہ، فیصل آباد، اٹک، میانوالی اور ٹوبہ سے ڈینگی کا 1،1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔