ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 40 افراد گرفتار

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن، 40 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ 

لیسکو  حکام کے مطابق24گھنٹوں کے دوران 601ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، جبکہ 202ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے40کو گرفتار کرلیا گیا۔ پکڑے جانیوالے کنکشنز میں 578ڈومیسٹک،13کمرشل اور10زرعی کنکشنز تھے، تمام کنکشنز منقطع کرکے ڈٹیکشن بل کی مد میں 472688 یونٹس چارج کیے گئے۔ 

لیسکو  حکام کا کہنا ہے کہ چارج کیے گئے یونٹس کی مالیت2 کروڑ10 لاکھ60 ہزار357 روپے ہے ۔