بلاول بھٹو پیپلز پارٹی اور پی پی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ اتحاد کے پارلیمانی لیڈر منتخب

18 Oct, 2024 | 03:40 PM

ویب ڈیسک : چئیرمین پی پی بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی اور پی پی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کیا گیا ہے ۔ 

بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت پی پی پی پی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا،  اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو کو پیپلز پارٹی اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کیا گیا ، بلاول بھٹو نے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شہدائے کارساز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

قبل ازیں آصفہ بھٹو نے بلاول بھٹو کو مشترکہ اتحاد کا پارلیمانی لیڈر منتخب کرنے کی تجویز دی تھی۔

 پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شہدائے کارساز کے لیے دعا بھی کی گئی۔

مزیدخبریں