عابد چودھری:تھانہ گلشن راوی کی حوالات سے 2ملزمان فرار ہو گئے۔
ملزمان کے فرار کا مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل کیخلاف درج کر لیا گیا،مقدمہ سب انسپکٹر کرامت علی کے بیان پر درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل نصیب نے دانستہ حوالات کا تالہ کھولے رکھا ،فرار ہونے والے ملزمان میں فرحان اور ارشد شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان پر مختلف نوعیت کے مقدمات درج تھے۔
تھانہ گلشن راوی کی حوالات سے 2ملزمان فرار
18 Oct, 2024 | 03:18 PM