لاہور: چوروں نے گھر کا صفایا کر دیا، 16 کروڑ روپے سے زائد لیکر فرار

18 Oct, 2024 | 03:10 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے ساندہ میں ایک گھر سے چور کروڑوں روپے لیکر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ساندہ میں ہونے والی چوری کی واردات میں تقریباً 16کروڑ 5 لاکھ روپے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے، واقعے کے وقت اہلخانہ گھر سے باہر تھے، چور زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چور کچن کے بیرونی دروازے کی جالی کاٹ کر گھر میں داخل ہوئے، گھر سے 575 تولہ زیورات، 150 تولہ چاندی اور 40 لاکھ نقدی لوٹی گئی۔

ایف آئی آر میں مدعی نے بتایا کہ چوری کی واردات کے وقت میرا اور بہنوں کا زیور والدین کے گھر پڑا تھا، چور سارا زیور اور نقدی لیکر فرار ہو گئے۔

 
 
 

مزیدخبریں