ویب ڈیسک : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات ہوئی، جس میں آئینی ترمیم پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلاول بھٹو قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نشست پر آئے، قومی اسمبلی ہال میں بلاول بھٹو کی عمرایوب اور بیرسٹر گوہر سے سرسری ملاقات ہوئی، بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ آئینی ترمیم پر گفتگو کی۔ انہوں نے آئینی ترامیم کے مختلف پہلو بیرسٹر گوہر کے سامنے رکھے۔
بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے فلسطین پرآل پارٹیز کانفرنس سے متعلق بھی گفتگو کی۔