ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے بلے کے نشان اور انٹرا پارٹی الیکشن کے حتمی فیصلے سے روک دیا

لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے بلے کے نشان اور انٹرا پارٹی الیکشن کے حتمی فیصلے سے روک دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف :تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن ،بانی پی ٹی آئی کو پارٹی صدارت سے ہٹانے، حلقہ این اے 95 سے نااہلی سمیت دیگر معاملہ ، ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور تحریک انصاف کے متعلق کئی درخواستوں پرالیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کو بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے متعلق حتمی فیصلے سے روک دیا۔

 جسٹس شمس محمودمرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے درخواستوں پرسماعت کی، پانچ رکنی لارجربنچ میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرورچودھری، جسٹس جواد حسن اورجسٹس رسال حسن سید شامل ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسدعلی باجوہ، تحریک انصاف کی جانب سے وزیرکرامت بھنڈاری، الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران عارف رانجھا جبکہ حکومت کی جانب سے ڈائریکٹر لاء ہارون کاسی سمیت دیگر افسران پیش ہوئے، الیکشن کمیشن کی جانب سے تحریری جواب کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی،عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف گوہرخان کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا، لارجربنچ نےتحریک انصاف کی درخواستوں کی مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔


 

Ansa Awais

Content Writer