ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی احتجاج کی کال: لاہور سے 350 سے زائد کارکنان گرفتار

 پی ٹی آئی احتجاج کی کال: لاہور سے 350 سے زائد کارکنان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عابد چوہدری، ارشاد قریشی ,عثمان خادم کمبوہ: تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر  لاہور پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے  350 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات  کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کی کال کے بعد کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری جاری ہے، پولیس نے شہریوں کو احتجاج کے لیے اکسانے والے کارکنوں کی گرفتاریاں کیں۔ لاہور پولیس کی جانب سے 1600 سے زائد متحرک کارکنوں کی لسٹ جاری کی گئی جس کے بعد پولیس نے کریک ڈاون کرتے 350 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

ان کارکنوں کو لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت دیگر اضلاع میں درج مقدمات میں حراست میں لیا گیا ہے۔

 پولیس کی جانب سے وحدت روڑ، اقبال ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، مصطفی ٹاؤن، نواب ٹاؤن، ستوکتلہ، کاہنہ، کوٹ لکھپت، ڈیفنس، فیکٹری ایریا، جنوبی چھاؤنی، شمالی چھاؤنی، مغل پورہ، شالیمار، باغبانپورہ، مصری شاہ، اچھرہ، گڑھی شاہو میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں۔گرفتاریوں کے لیے آپریشنز، انویسٹی گیشن اور او سی یو کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے نظر بندی کے آرڈر بھی لیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں ضلعی سطح پر احتجاج کی کال دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پولیس نے راولپنڈی میں مختلف راستوں کو بند کرنے کیلئے مری روڈ پر کنٹینر رکھے گئے ہیں۔ پولیس کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مری روڈ، لیاقت باغ، اور شمس آباد میں بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ضلع انتظامیہ کے احکامات کے تحت، ٹرانسپورٹ کے نظام میں بھی رکاوٹ آئی جبکہ اور میٹروبس سروس مکمل طور پر معطل کر دی گئی ہے۔