پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات

18 Oct, 2024 | 02:18 PM

ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال پر جڑواں شہروں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور راولپنڈی اسلام آباد میں سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے آئینی ترامیم سمیت بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کی رہائی کے لیے احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے علی امین گنڈا پورنے ویڈیوپیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی اورکارکنوں کی رہائی کیلئےاحتجاج کریں، غیرآئینی ترامیم کیخلاف قوم کوسڑکوں پرآناہوگا،آج آواز نہ اٹھائی تو ہماری نسلیں یہی سب بھگتیں گی۔

دوسری جانب احتجاجی کی کال کے پیش نظر انتظامیہ نے بھی تیاری مکمل کرلی ہے، جڑواں شہروں میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور راولپنڈی اسلام آباد میں سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،  لیاقت باغ سے فیض آباد تک مری روڈ پر کنٹینرز پہنچا دئیے گئے ہیں جبکہ ولیس نےمری روڈ کی طرف آنے والے مختلف راستوں کو بند کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں میں دفعہ 144 نافذہے، سیاسی اجتماع یاکسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی ہے۔

مزیدخبریں