علی ساحی: ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے لائسنسنگ سہولیات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ ماہ کے دوران موٹر سائیکل سواروں نے 9 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے، جس میں 4 لاکھ سے زائد نے اپنے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے۔ترجمان کے مطابق 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں نے لرننگ لائسنس حاصل کیے جبکہ 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں نے لرننگ اور ریگولر لائسنس کی تجدید کروائی۔
صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس فیصل آباد موٹر سائیکل سواروں کو لائسنسنگ سہولیات فراہم کرنے میں سرفہرست ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کو لرننگ لائسنس کی 42 دن کی مدت ختم کرنے کے بعد باقاعدہ لائسنس جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ بااعتماد طریقے سے سڑکوں پر ڈرائیونگ کر سکیں۔
شہریوں نے موٹر سائیکل سواروں کو لائسنس کی تاریخی سہولت مہیا کرنے پر اپنی خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے.