ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاد باغ : جعلی پیر نے نفسیاتی مریض لڑکی کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا

شاد باغ : جعلی پیر نے نفسیاتی مریض لڑکی کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شاد باغ کے علاقے میں کالے جادو کے توڑ کیلئے آنے والے جعلی پیر نے نفسیاتی مسائل کا شکار لڑکی کو مبینہ طور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم جاوید نے کالے جادو کے توڑ کیلئے شادباغ میں بینئرز لگوا رکھے تھے، مدعی مقدمہ نے اپنے بیٹی کے علاج کیلئے جعلی پیر کے بینیئرز دیکھ کر رابطہ کیا تھا۔
اُن کا مزید کہنا ہے کہ ملزم جاوید ان کے گھر آیا اور عملیات کے ذریعے علاج شروع کیا، چند روز تک جاوید اپنے ساتھی اصغر اور اپنی بیگم کو بھی ساتھ متاثرہ فیملی کے گھر اتا رہا ۔

ملزم جاوید اور اصغر اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔