چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

18 Oct, 2024 | 01:24 PM

Ansa Awais

سٹی42 : چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

 چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےکہاساجدخان اور نعمان علی نےشاندار باولنگ کرکے فتح میں اہم کردارادا کیا،کامران غلام نےپہلےہی میچ میں سنچری سکورکرکے

  اپنی بھرپورصلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ چئیرمین پی سی بی نے مزید نےکہاطویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

 محنت،جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ ٹیم کھیلی اور فتح حاصل کی۔ٹیم میں نئے کھلاڑیوں نےاپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا۔امید ہےکہ انگلینڈ کے خلاف

 آخری ٹیسٹ میچ میں بھی قومی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور سیریز اپنے نام کرے گی۔
 

مزیدخبریں