حکومت پنجاب نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے

18 Oct, 2024 | 01:22 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : حکومت پنجاب نے گریڈ 17 کے متعدد افسران کے تبادلے کر دیئے۔
سب رجسٹرار ملتان سٹی، محمد شفیق کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔آفاق مورتھ کو سب رجسٹرار ملتان سٹی تعینات کیا گیا ہے۔محمد کفایت اللہ کو سب رجسٹرار ملتان کینٹ مقرر کیا گیا ہے۔محمد اقبال کو اے سی ایچ آر خانیوال میں تعینات کر دیا گیا ہے۔قلب حسین کو سیکشن افسر محکم پرائمری ہیلتھ کیئر لگایا گیا ہے۔حافظ خورشید احمد کو اے سی جنرل ملتان تعینات کیا گیا ہے۔رامیش چوہدری کو سیکشن افسر پراپرٹی مینیجر ویلفیئر ونگ مقرر کیا گیا ہے۔
حکومت پنجاب نے ان تعیناتیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں