قیصر کھوکھر : محکمہ خزانہ نے سپورٹس کمپلیکس،پولیس ٹریننگ کالج اور محکمہ زراعت کو گرانٹس جاری کردیں، محکمہ خزانہ نے بجٹ مذکورہ محکموں کو آن لائن کردیا۔
محکمہ خزانہ نےگئوشالا کے علاقے میں واقع سپورٹس کمپلیکس کی بحالی کیلئے دس کروڑ روپے جاری کردیئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے پولیس ٹریننگ کالج لاہور کیلئے چار کروڑ پچاس لاکھ روپے جاری کردیئے ہیں۔محکمہ زراعت کے ’’سبزی پروموشن پلان ‘‘کیلئے 35کروڑ50لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔محکمہ خزانہ نے یہ بجٹ آن لائن کر دیا ہے۔
محکمہ خزانہ نے سپورٹس کمپلیکس،پولیس ٹریننگ کالج اور محکمہ زراعت کو گرانٹس جاری کردیں
18 Oct, 2024 | 01:10 PM