گرینڈ ٹیچرز الائنس کاہفتہ کے روز دوپہر 12 بجے دوبارہ احتجاج کااعلان

18 Oct, 2024 | 01:08 PM

Ansa Awais

جنید ریاض : گرینڈ ٹیچرز الائنس کاہفتہ کے روز دوپہر 12 بجے دوبارہ احتجاج کااعلان ، لاہور بھر کے اساتذہ ایجوکیشن کمپلیکس میں احتجاج کریں گے۔
 گرینڈ ٹیچرز الائنس نے ہفتہ کے روز بارہ بجے ایجوکیشن کمپلیکس کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا ہے۔ جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ تیرہ ہزار سکولوں کو ٹھیکے پر دینے اور سکول کے اوقات کار میں تبدیلی کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔چودہ ہزارایجوکیٹرز اور اے ای اوز کی غیر مشروط مستقلی کی جائے۔اساتذہ کو ان سروس اور ٹائم سکیل پروموشن دی جائے۔رانا لیاقت علی نے مزید کہا کہ لیو انکیشمنٹ کی بحالی اور نئے اساتذہ کی بھرتیاں کی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں