خواتین ٹیچرزکو دوران ڈیوٹی ساگ کاٹنا مہنگا پڑگیا

18 Oct, 2024 | 01:02 PM

ذاکر حسین: قصور میں چار خواتین اساتذہ کو  سکول میں ڈیوٹی کے دوران ساگ تیار کرنے کے جرم میں معطل کر دیا گیا ۔

 تفصیلات کے  کے مطابق یہ واقعہ قصور کے ایک سکول میں پیش آیا  جہاں خواتین نے قریبی کھیت سے سرسوں کے پتے توڑ کر سکول کے اوقات میں انہیں کاٹنا شروع کر دیاکسی نے اس واقعے کی خفیہ ویڈیو بنائی اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ 
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ ضلع قصور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے چاروں اساتذہ کو معطل کر دیا اور انہیں ذاتی طور پر طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ اساتذہ کی یہ کارروائی نہ صرف ان کی محبت کی عکاسی کرتی ہے بلکہ ان کے پیشہ ورانہ اخلاقیات پر سوال بھی اٹھاتی ہے۔

مزیدخبریں