ایل ڈی اے کا لاہور ٹرام پراجیکٹ کو رواں مالی سال میں شامل کرنے کا فیصلہ

18 Oct, 2024 | 01:02 PM

Ansa Awais

دْرِنایاب : لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے لاہور ٹرام پراجیکٹ کو رواں مالی سال میں شامل کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 اس سلسلے میں ایل ڈی اے نے فزیبلٹی تیاری کے لیے 7 کروڑ روپے جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔ایل ڈی اے نے وزیراعلیٰ کو اس سکیم کو شامل کرنے اور فزیبلٹی کے لیے سمری لکھ دی ہے۔ وزیراعلیٰ سے لاہور ٹرام منصوبے کی مکمل فنڈنگ 2024-25 میں کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

منصوبے کی فزیبلٹی ملکی اور غیر ملکی کنسلٹنٹس کی مدد سے تیار کی جائے گی، جس کے لیے چیف انجینئر کی توسط سے ڈی جی ایل ڈی اے آج سمری ارسال کریں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعلیٰ نے لاہور ٹرام منصوبے پر پیشرفت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں