لاہور میں گھر گھر صفائی کو یقینی بنانے کے لیے بڑا اقدام

18 Oct, 2024 | 12:34 PM

Ansa Awais

راؤدلشاد : لاہور میں گھر گھر صفائی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ہر گھر میں ویسٹ بین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے ہر گھر میں ویسٹ بین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ شہر میں صفائی کو بہتر بنایا جا سکے۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے لاہور میں موجودہ صفائی کے ماڈل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایل ڈبلیو ایم سی ( لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی) کو ویسٹ بین پروجیکٹ پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ ویسٹ بین پروجیکٹ کے نفاذ کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی نے اپنی ورکنگ شروع کر دی ہے۔

ویسٹ کلیکشن کے حوالے سے 5 مرلہ، 10 مرلہ اور بڑے گھروں پر عائد کوڑا ٹیکس کو نوٹیفائی کیا جا چکا ہے۔ ابتدائی طور پر 20 لاکھ سے زائد گھروں کو ویسٹ بین فراہم کیے جائیں گے، جس سے صفائی کے عمل کو مزید موثر بنانے میں مدد ملے گی۔

یہ اقدام لاہور کی صفائی کو بہتر بنانے اور شہریوں کی صحت و صفائی کے معیار کو بلند کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

مزیدخبریں