بجلی چوری کی شرح میں ایک بارپھراضافہ

18 Oct, 2024 | 12:17 PM

Ansa Awais

شاہد سپرا : لیسکو  میں بجلی چوری کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے کمپنی کو 6 ارب 50 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

دستاویزات کے مطابق بجلی چوری کی مدمیں 14 کروڑ 70 لاکھ یونٹس سسٹم سے غائب ہو گئے ہیں۔ کمپنی کی پروگریس رپورٹ کے مطابق لائن لاسز کی شرح 13 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ شرح 11.2 فیصد تھی۔ رواں سال کے دوران لائن لاسز میں 1.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

اس سے پہلے، گزشتہ سال اووربلنگ کر کے لائن لاسز کو چھپانے کی کوشش کی گئی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اووربلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے دوران اووربلنگ کے یونٹس پر صارفین کو اربوں روپے کا کریڈٹ دیا گیا۔

لیسکو انتظامیہ نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا عزم کیا ہے اور عوامی تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ بجلی چوری کے اس مسئلے کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

مزیدخبریں