ایف بی آرکےیونیفارم ناپہننےوالےملازمین ہوجائیں ہوشیار

18 Oct, 2024 | 11:51 AM

Ansa Awais

کلیم اختر : چیف کمشنر کارپوریٹ ٹیکس آفس نے یونیفارم نہ پہننے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ ایف بی آر نے ان لینڈ ریونیو انسپکٹرز اور درجہ چہارم کے ملازمین کو یونیفارم پہننے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ زونل کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسپکٹرز اور درجہ چہارم کے ملازمین کو یونیفارم میں ملبوس رکھنے کے اقدامات کریں۔ مزید برآں، کمشنرز کو روزانہ کی بنیاد پر یونیفارم میں ملبوس ملازمین کی مانیٹرنگ کرنے کے بھی احکامات دیے گئے ہیں۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ یونیفارم زیب تن نہ کرنے کا عمل نظم و ضبط کے خلاف ہے اور اس کی خلاف ورزی پر متعلقہ ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں، یونیفارم نہ پہننے والے ملازمین کو ڈیوٹی سے غیر حاضر بھی تصور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں