سٹی42 : 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر 24 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے،گزشتہ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث نہ ہوسکی تھی۔
یاد رہے کہ ڈویژن بینچ نے احتساب عدالت کو کیس کا حتمی فیصلے سنانے سے روک رکھا ہے۔
علاوہ ازیں توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 22 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔