توشہ خانہ کیس ٹو: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 22 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

18 Oct, 2024 | 11:38 AM

سٹی42 : توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت 22 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔

 اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 22 اکتوبر کو ضمانت کی درخواست پر سماعت کریں گے،رجسٹرار آفس نے ضمانت کی درخواست مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی ہے۔

  واضح رہے کہ گزشتہ سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی طبیعت ناسازی کے باعث نہ ہو سکی تھی۔

 یاد رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔

  

مزیدخبریں