ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت صوبہ بھر میں تعینات اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کیلئے بُری خبر

لاہور سمیت صوبہ بھر میں تعینات اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کیلئے بُری خبر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : اساتذہ کو ٹریننگ کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کا انسپکشن الاونس ختم کرنے اوراے ای اوز کو ٹریننگ نیڈ اسیسمنٹ انسٹرکٹر تعینات کیا جائے گا آئندہ اے ای اوز کو انسپکشن کی بجائے اساتذہ کو ٹریننگ دینے کی مد میں الاونس ملےگا۔

لاہور سمیت صوبہ بھر میں تعینات اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کیلئے بُری خبر،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کا انسپکشن الاونس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔محکمہ تعلیم نے اے ای اوز کو ٹریننگ نیڈ اسیسمنٹ انسٹرکٹر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اب اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو انسپکشن کی بجائے ٹیچرز ٹریننگ کی مد میں الاونس ملے گا۔اےای اوز کو انسپکشن کی مد میں ماہانہ پچیس سے تیس ہزار روپے انسپکشن الاونس دیا جاتا تھا۔سرپلس اے ای اوز کو سکولوں میں بطور ایجوکیٹرز تعینات کردیا جائے گا۔ٹی این اے ٹیسٹ کیلئے تربیت کا آغاز رواں ہفتہ سے کیا جانا ہے۔ٹریننگ نیڈ اسیسمنٹ ٹیسٹ پاس کرنیوالے اساتذہ کو بیرون ملک ٹریننگ پر بھجوایا جائے گا۔
 

Ansa Awais

Content Writer