ڈکیتی مزاحمت پر ٹریفک وارڈن کو گولیاں مار دی گئیں

18 Oct, 2024 | 11:27 AM

عابد چودھری:ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ٹریفک وارڈن کو گولیاں مار دیں۔

 مذکورہ واقعہ کالاخطائی روڈ پر پیش آیا، ٹریفک وارڈن کو ٹانگوں میں گولیاں لگیں، گولیاں لگنے سے وارڈن زخمی ہو گیا جسےمیوہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ٹریفک وارڈن زاہدرسول کی حالت خطرےسےباہرہے۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے ملزمان کی گرفتاری کی درخواست کی ہے، سی ٹی او کے مطابق ملزمان کو ان کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
 
 
 

مزیدخبریں