ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسی غلط بیان کو قبول نہیں کرتی، کسی کی بچی اس ملک میں سستی نہیں: عظمیٰ بخاری

 کسی غلط بیان کو قبول نہیں کرتی، کسی کی بچی اس ملک میں سستی نہیں: عظمیٰ بخاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے معصوم بچیوں کی زندگی خراب کرنے کی کوشش کی گئی ۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ایک بچی کے نام پر 3بچیوں کی تصاویر لگائی گئیں، ایک اور بچی نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے خود رابطہ کیا ، جو بچی احتجاج میں بے ہوش ہوگئی اس کی بھی ویڈیو لگائی گئی، دوسروں کی بچیوں کا تو لحاظ کرلو، اپنی سیاست کیلئے اتنا کیوں گررہے ہو؟۔،انہوں نے کہا کہ میں کسی غلط بیان کو قبول نہیں کرتی، کسی کی بچی اس ملک میں سستی نہیں، خاص طور پر پنجاب میں کسی کی بچی سستی نہیں ہے۔

 صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں لائن آرڈر کو خراب کرنے کیلئے منظم کوشش کی گئی ہے، والدین پولیس اسٹیشنوں کے باہر کھڑے ہوکر رل رہے ہیں، 9مئی والی لوٹ مار کی گئی ہے، تحریک فساد پارٹی آج معصوم بننے کی کوشش کررہی ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مہم چلائی جارہی ہے، اپنے ملک پر بغاوت کو فرض قرار دیا جارہا ہے، والدین ،اساتذہ اور میڈیا اپنی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔