نماز جمعہ پر سخت سکیورٹی انتظامات

18 Oct, 2024 | 10:22 AM

عرفان ملک:   نماز جمعہ کے اجتماعات کے پیش نظر شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ۔

سی سی پی او لاہور نے اعلان کیا ہے کہ سنیپ چیکنگ اور عارضی ناکہ جات پر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی موثر چیکنگ کا عمل جاری ہے۔

رواں سال سنیپ چیکنگ کے دوران 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد گاڑیوں اور دیگر وہیکلز کی چیکنگ کی گئی ۔ اس کے علاوہ 7 لاکھ 46 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کو بھی چیک کیا گیا۔ بغیر کاغذات کے 463 کاروں اور 15 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں کو بند کروایا گیا۔

چیکنگ کے دوران 62 اپلائیڈ فار، 8 غیر نمونہ نمبر پلیٹس، اور 121 موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کیا گیا۔

بلال صدیق کمیانہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ جمعۃ المبارک کے موقع پر شہر بھر کی سکیورٹی الرٹ رہے گی اور بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

مزیدخبریں