قیصر کھوکھر:دفعہ 144 کا ترمیمی ایکٹ منظور کر لیا گیا ہے۔ ڈی سی کو دفعہ 144 لگانے کا اختیار مل گیا۔
گورنر پنجاب نے پنجاب انفورسمنٹ ایکٹ کی منظوری دی دی ہے، ترمیم کے تحت ڈی سی کو سات روز کے لئے ضلع میں دفعہ 144 لگانے کا اختیار مل گیا، اس طرح محکمہ داخلہ کا دفعہ 144 لگانے کا اختیار ڈی سی کو مل گیا۔
ہوم سیکرٹری پنجاب ایک ماہ کے لیے پورے صوبے میں دفعہ 144 لگا سکیں گے۔ ایک ماہ سے زائد عرصہ کے لئے دفعہ 144 لگانے کا اختیار کابینہ کو ہوگا۔ دفعہ 144 کا ترمیمی ایکٹ منظور کر لیا گیا۔