ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی آج 18 اکتوبر کو سانحہ کارساز پر شہداء کی یاد میں جلسہ منعقد کرے گی۔
حیدرآباد میں ہٹڑی بائی پاس گراؤنڈ میں جلسے سے بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے،اس حوالے سے بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس المناک دن 180 بہادر جیالوں نے جامِ شہادت نوش کیا، 18 اکتوبر کے شواہد مٹا دیئے گئے، یہی کام 27 دسمبر کے واقعے پر بھی ہوا، 27 دسمبر کے سانحے میں کچھ گرفتاریاں بھی ہوئیں لیکن عدالت نے ملزمان کو رہا کر دیا۔
یاد رہے کہ بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر کراچی میں ہونے والے کارساز دھماکے کو 17 برس بیت گئے ہیں۔