پاکستان سمیت دنیا بھر میں لاہور   فضائی آلودگی میں پھر پہلے نمبر پر

18 Oct, 2024 | 09:59 AM

اقصیٰ ساجد:موسم میں تبدیلی ہوتے ہی فضائی آلودگی بے لگام ہو گئی۔شہر لاہور کے ائیر کوالٹی انڈیکس میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔دنیا بھر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 297 کیساتھ لاہور پہلے نمبر پرآگیا۔
پاکستان کے آلودہ شہریوں کی فہرست میں بھی لاہور پہلے نمبر پرموجود ہے ۔ذکی فارم آلودگی کی شرح 402،یو ایس قونصلیٹ 286، جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ 279 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین نے آلودگی کی شرح میں اضافے پر شہریوں کو احتیاط برتنے کا کہہ دیا۔

 شہر کا موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش  کوئی امکان موجود نہیں۔

 دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے تاہم گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے۔

 اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے,سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 کشمیر میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں