غزہ سے فلسطین کے میڈیکل کے طلبا و طالبات اسلام آباد پہنچ گئے

18 Oct, 2024 | 09:44 AM

ویب ڈیسک:غزہ سے فلسطین کے میڈیکل کے طلباء و طالبات اسلام آباد پہنچ گئے۔

 ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے میڈیکل کے سٹوڈنٹس کا اسلام آباد ایئرپورٹ پہچنے پر گرمجوشی سے استقبال کیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر فلسطین کے میڈیکل طلبا کو پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی پیشکش کی تھی۔

اس سلسلے میں کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ پاکستان کے مختلف طبی اداروں میں میڈیکل اور ڈینٹل کی تعلیم جاری رکھیں گے، اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ کاری کے بعد ان کیلئے تعلیم جاری رکھنا مشکل ہوگیا ہے، پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس جا کر اپنے لوگوں کی خدمت کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی طلباء و طالبات کو میڈیکل کی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کئے جائیں گے،اس مشکل کی گھڑی میں فلسطینی طلبہ و طالبات کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر ان کو خوراک و رہائش کی بہترین سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

مزیدخبریں