ڈیم فنڈ میں موجود رقم حکومت کو منتقل کرنے کا حکم

18 Oct, 2024 | 09:39 AM

     ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے ڈیم فنڈ میں موجود رقم حکومت کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ 

 سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا مہمند ڈیمز فنڈ کیس کی 9اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ فیڈرل پبلک اکاؤنٹ کھول کر ڈیمز فنڈز میں موجود رقم اس میں منتقل کی جائے۔

 عدالت نے حکم دیا ہے کہ رقم فیڈرل پبلک اکاؤنٹ میں منتقل ہونے کے بعد سپریم کورٹ، وزیراعظم دیامر بھاشا ڈیمز فنڈز اکاؤنٹ بند کردیا جائے، حکومت ایسے اقدامات کرے کہ نجی بنکوں سے ڈیمز فنڈ کی رقم پر مارک اپ لیا جا سکے۔ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جب بھی رقم درکار ہو متعلقہ اکاؤنٹ سے استعمال کی جا سکے۔ڈیمز فنڈ کیس میں دائر تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔

 سپریم کورٹ کے حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ واپڈا کی طرف سے بتایا گیا دیامر بھاشا ڈیم کی لاگت کا تخمینہ سات سو چالیس ارب روپے ہے جبکہ سپریم کورٹ ڈیم فنڈ میں موجود رقم 23ارب670کروڑ روپے سے زائد ہے.

مزیدخبریں