سکھ رہنما کے قتل کی سازش, امریکی عدالت نے را اہلکار پرفرد جرم عائد کردی

18 Oct, 2024 | 09:36 AM

ویب ڈیسک: امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنے پر بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے اہلکار پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے سکھ فار جسٹس  کونسل کے رہنما اور سکھوں کی الگ ریاست خالصتان کے حامی گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ‘را ‘ کے اہلکار وکاس یادو پر فرد جرم عائد کردی۔ وکاس یادیو را کے لیے ‘سی سی ون’ کا کوڈ استعمال کیا جا رہا تھا۔ وکاس یادیو پر منی لانڈرنگ کی فرد جرم بھی عائد کی گئی ہے۔ وکاس یادیو پر گزشتہ سال گرپتونت سنگھ کو نیویارک میں قتل کرنے کی سازش کا الزام ہے۔

اس سے قبل امریکا میں ‘را’ کے ایک اور ایجنٹ نکھل گپتا پر گزشتہ سال فرد جرم عائد کی گئی تھی اور وہ اس وقت بروکلین کی جیل میں قید ہے۔ دوسری جانب سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان کہا کہ ‘را ‘ کے افسروکاس یادو پر فرد جرم عائد کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی سرکار امریکا کی خودمختاری کو چیلنج کرنے اور خالصتان نواز شخص کی زندگی اور آزادی کو خطرات سے دوچار کرنے کے نتائج بھگتے گی۔

اپنوں نے کہا کہ اگرچہ مودی حکومت انہیں امریکا اور کینیڈا میں اپنی پراکیسز کے ذریعے قتل کرنے کی سازش جاری رکھے ہوئے ہے مگر وہ اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے خالصتان کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد جاری رکھیں گے۔

مزیدخبریں