پولیس کی کامیاب کارروائی،لاپتہ ذہنی معذور بچہ بازیاب

18 Oct, 2024 | 09:22 AM

فاران یامین: گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال کی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاپتہ ذہنی معذور بچے کو تلاش کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق 4 سالہ احسن اپنے والد کے ہمراہ علاج کے لیے آیا تھا، لیکن اچانک لاپتہ ہو گیا۔احسن کے والد نے اپنے بیٹے کی گمشدگی کی پریشانی کے پیش نظر چوکی میو ہسپتال کی پولیس سے مدد طلب کی۔

  پولیس نے فوری طور پر بچے کی تلاش کیلئے کیمروں اور ہیومین ریسورس کی مدد حاصل کی۔

ایس پی سٹی کے مطابق 3گھنٹوں کی محنت کے بعد پولیس نے بچے کو باہر لنڈا مارکیٹ سے تلاش کر لیا۔ بچہ ہسپتال سے باہر نکل کر راستہ بھول گیا تھا، وہ اپنا نام تک نہیں بتا سکتا تھا۔

بچے کے بحفاظت ملنے پر اس کے والد نے چوکی میو ہسپتال کی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے دعائیں کیں۔
 

مزیدخبریں