تعلیمی اداروں میں چھٹی سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ کی وضاحت آگئی

18 Oct, 2024 | 08:40 AM

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے آج تعلیمی اداروں میں چھٹی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی۔

 ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد میں تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، چھٹی کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری من گھڑت خبروں پر توجہ مت دیں۔

مزیدخبریں