یحیٰ سنوار ٹارگٹ نہیں تھا، اسے ٹینک کے  گولے سے مارا گیا

18 Oct, 2024 | 05:21 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  اسرائیل کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ سات اکتوبر حملوں کے منصوبے کا خالق اور بعد میں حماس کا سربراہ بن جانے والا یحیٰ سنوار کسی حملے میں ٹارگٹ نہیں تھا، بدھ کو غزہ میں ایک حملے کے بعد  وہاں مرنے والوں کا معائنہ کرنے والے فوجیوں کو بعد میں احساس ہوا کہ مرنے والوں میں سے ایک یحیٰ سنوار تھا۔ 


اسرائیل نے جمعرات کی رات اعلان کیا کہ آئی ڈی ایف کے فوجیوں نے غزہ میں حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو ہلاک کر دیا ہے۔

اسرائیل کی  فوج اور شن بیٹ سیکیورٹی ایجنسی نے بتایا کہ  7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل میں حماس کے حملے اور قتل عام کے معمار سنوار کو ، بدھ کو جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ایک فائر فائٹ میں مارا گیا۔

اسے براہ راست نشانہ نہیں بنایا جا رہا تھا، اور جمعرات کی صبح جب فوجیوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا تو فوجیوں کو صرف اس وقت  اس بات کا احساس ہوا کہ واقعے میں مارے گئے تین دہشت گردوں میں سے ایک بظاہر سنوار تھا۔

یہ بات سامنے آنے کے بعد کہ رفح کے حملے میں تباہ ہو جانے والے فلیٹ میں پائی گئی ایک لاش سنوار کی ہو سکتی ہے، اس لاش کی انگلی کا کچھ حصہ لے کر اس کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے لئے بھیج دیا گیا اور لاش  کو و جمعرات کے روز مزید فوجیوں نے جا کر وہاں سے اسرائیل منتقل کر دیا۔ 

ایک مشترکہ بیان میں، آئی ڈی ایف اور شن بیٹ نے کہا کہ اسرائیل کی فوجی سرگرمیوں نے سنوار کے آپریشنز کے علاقے کو بتدریج محدود کر دیا تھا جو بالآخر اس کی موت پر منتج ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران 162ویں ڈویژن اور غزہ ڈویژن نے غزہ میں ان علاقوں میں آپریشن کیا جہاں انٹیلی جنس نے حماس کے سینئر عہدیداروں کے چھپے ہونے کا اشارہ دیا تھا۔ اس میں کہا گیا کہ 828 ویں بسلاماچ بریگیڈ کی ایک فورس نے سنوار اور دیگر دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

فوج نے بتایا کہ غزہ کے علاقے رفح میں  تین دہشت گردوں کو دیکھے جانے پر ان پر ان پر فائرنگ کی گئی۔  زخمی ہونے کے بعد، دو ایک عمارت میں چلے گئے اور تیسرا، جو سنوار نکلا، دوسری عمارت میں چلا گیا۔ باقی دو دہشت گرد بظاہر سنوار کے محافظ تھے اور اس کے سامنے سے راستہ صاف کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے تھے۔

سنوار پھر دوسری منزل پر چلا گیا۔اس کے فوراً بعد آئی ڈی ایف کے ٹینکوں اور دیگر فورسز نے ان دونوں عمارتوں پر فائرنگ کی۔ ٹینکوں کے شیل لگنے سے وہ فلیٹ جہاں سنوار موجود تھا اس کا سڑک کے رخ پر حصہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا تھا۔ 

زخمی سنوار نے تلاش کیلئے آنے والوں پر ہینڈ گرینیڈ پھینکے

 ایک ٹینک نے عمارت پر دوسرا گولہ فائر کیا، اور ایک پیادہ پلاٹون تلاش کے لیے آگے بڑھی۔ سنوار نے دو گرینیڈ پھینکے جن میں سے ایک پھٹ گیا۔ سپاہی پیچھے ہٹ گئے، اور ایک ڈرون کیمرہ کمرے کی تلاشی لینے کے لیے اڑایا گیا۔ اس میں ایک شخص کو اس کے بازو زخمی اور اس کا چہرہ ڈھکا ہوا پایا گیا — سنوار — جس نے ڈرون پر لکڑی کی چھڑی پھینکی۔ ایک اور ٹینک کا گولہ اس شخص پر فائر کیا گیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔

جمعرات کی صبح، عمارت کی تلاشی لینے والے فوجیوں نے مقتول دہشت گرد کے چہرے کو دیکھا جسے ڈرون نے دیکھا تھا، اور دیکھا کہ وہ سنوار سے مشابہت رکھتا ہے۔ شن بیٹ نے اس کی  شناخت کی تصدیق کے لیے ڈی این اے اور اس کی انگلی کا کچھ حصہ لیا۔ اس وقت کوئی بھی یرغمالی سنوار کے ساتھ نہیں تھا۔

IDF کے ترجمان ریئر ایڈم۔ ڈینیئل ہگاری نے جمعرات کی رات ایک پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ فوج نے "اس کی شناخت ایک عمارت میں دہشت گرد کے طور پر کی" اور وہ نہیں جانتے تھے کہ یہ سنوار ہے۔ "ہم نے عمارت پر فائرنگ کی اور تلاش کے لیے اندر گئے۔ ہم نے اسے ایک فلک جیکٹ اور بندوق اور NIS 40,000 کے ساتھ پایا۔

ہگاری نے کہا کہ سنوار بظاہر کچھ عرصے سے علاقے میں سرنگوں میں گھوم رہا تھا۔ وہ شاید "شمال کی طرف، محفوظ علاقوں میں فرار ہونے" کی کوشش کر رہا تھا کیونکہ IDF  کے گھیرے میں آ   گیا تھا۔

"وہ گھر گھر بھاگ رہا تھا، ہم نے اس کی شناخت ایک عام دہشت گرد کے طور پر کی، ہم نے پیشہ ورانہ طور پر اس کو ختم کر دیا۔"

ڈینئیل ہگاری نے بتایا کہ اب  اسرائیل حماس کے سابق رہنما   یحیٰ سنوار کے بھائی محمد سنوار اور حماس کے تمام فوجی کمانڈروں کی سرگرمی سے تلاش کر رہا ہے۔

اوپر تصویر اسرائیل کے نیوز چینل 12 سے لی گئی سکرین شوٹ ہے، اس مین اسرائیلی حکام نے وہ اشیائی دکھائی ہیں جو یحیٰ سنوار کے مرنے کے بعد اس کےکمرے میں  آس پاس سے ملیں۔

مزیدخبریں