لاکھوں آسٹریلینز کے دل بیٹ سے کچل دینے والی ہیرو  کا "دل دھڑک رہا ہے"

18 Oct, 2024 | 03:36 AM

Waseem Azmet

سٹی42: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دبئی میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ساؤتھ افریقہ کی  اینیک بوش کو ان کے ناقابل شکست 74 (48) کے لیے میچ کی بہترین کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا گیا۔  لاکھوں آسٹریلین فینز کے دل اپنے بیٹ سے کچل ڈالنے کی تاریخی کامیابی کے لمحات میں اینیک بوش نے کیمرے کو دیکھا تو مسکرا کر معصومیت سے کہتی ہے کہ اس کا دل دھڑک رہا ہے۔

 اینیک بوش کا آسٹریلیا کی مشکل ٹیم کو اپنے بیٹ سے زیر کرنے کے بعد کہنا تھا کہ آخر کار جنوبی افریقہ کی جیت میں اپنا حصہ ڈالنے پر خوش ہوں۔

اینیک جب وکٹ پر گئی تو  ان کی ایک قیمتی وکٹ پہلے گر چکی تھی، وکٹ پر ان کی کیپٹن پہلے موجود تھی، ان کی آپس مین کیا بات ہوئی، یہ بات اینیک بوش نے سچ سچ بتا دی۔ انہوں نے کہا کہ  ان کی شراکت کے دوران اس کے کپتان کے ساتھ چیٹ  یہ ہوئی کہ  ابتدا میں کوئی رسک نہیں لینا اور اور کچھ بھی احمقانہ کام نہیں کرنا۔ صرف گیند کے میرٹ پر کھیلو۔

ماضی میں آسٹریلیا کو کئی بار شکست نہ دے پانے پر اے بی نے کہا  کہ یہ بات  تو کل رات ڈریسنگ روم میں بھی ہوئی تھی لیکن  ہم نے اسے اپنے ذہن سے دور رکھنے کی کوشش کی۔

 اینیک کہتی ہیں کہ وہ جانتی تھیں کہ وہ پراعتماد ہیں اور 135 کا تعاقب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ آسٹریلیا کو 134 تک محدود رکھنا ان کے باؤلرز کا بہت اچھا کام  تھا۔

گریس ہیرس کو آؤٹ کرنے کے لیے میدان میں ایک بہترین کیچ لینے پر، اینیک بوش نے صرف اسے برش کیا، کیچ لینے پر خوشی ہوئی۔

  اینیک بوش نےمشکل وقت میں ٹیم کی حمایت جاری رکھنے کے لیے  اپنے لاکھوں حامیوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں