ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یحیٰ سنوار کے زخمی ہونے کے بعد کا منظر، اسرائیلی فوج نے ویڈیو ریلیز کر دی

Yahya Sinwar's last moments, Gaza War, city42
کیپشن: اسرائیل کی فوج کی آج شب ریلیز کی گئی اس ڈرون ویڈیو میں 16 اکتوبر کو غزہ میں ایک فلیٹ پر حملے کے بعد جائزہ کیلئے بھیجے گئے ڈرون کو دیکھ کر مبینہ یحیٰ سنور کو اس پر ایک ڈنڈا پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اسرائیل کی آرمی نے ان لمحات کو یحیٰ سنور کے آخری لمحے قرار دیا۔ سکرین گریب: ٹائمز آف اسرائیل ویڈیو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیل کی فوج نے حماس کے سات اکتوبر حملوں کے منصوبہ ساز اور بعد میں تنظیم کا سربراہ بن جانے والے یحیٰ سنور کے غزہ میں ایک حملہ کے دوران زخمی ہو جانے کے بعد کی ایک ویڈیو ریلیز کر دی ہے۔

اس ویڈیو میں یحیٰ سنور کو زخمی حالت میں ایک صوفے پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، ایک ڈرون کیمرہ  کسی عمارت کی بالائی مزنل پر واقع اس جگہ کے ٹوٹے ہوئے کھلے حصے سے اندر داخل ہوتا ہے تو سوفے پر موجود شخص اس ڈرون کیمرہ کی طرف دیکھ کر اپنے قریب موجود چھڑی اٹھاتا  ہے اور کچھ توقف کے بعد وہ چھڑی گھما کر ڈرون کیمرے کی طرف اچھالتا ہے۔ آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ یہ شخس جس نے چہرہ کپڑے سے ڈھانپ رکھا تھا، یحیٰ سنوار تھا۔ 

اسی دوران اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے  بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان رئیر ایڈمرل ڈینئیل ہگاری آج ہی رات ایک ویڈیو فوٹیج ریلیز کرنے والے ہیں جس میں یحیٰ سنور کو گزشتہ سال سات اکتوبر کے حملوں کے آغاز سے کچھ دیر پہلے انڈر گراؤنڈ جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ 

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ سنوار ایک سرنگ کے اندر اور باہر جاتے ہوئے اپنے خاندان کے افراد اور سامان کو زیر زمین لے جا رہے ہیں۔ ایک کلپ میں یحیٰ سنوار کو پلازما ٹی وی  نیچے لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔