اسرائیل کے مزید پانچ فوجی جنوبی لبنان میں مارے گئے

18 Oct, 2024 | 01:08 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری جنگ میں  5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز   جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 5 اسرائیلی فوجیوں کے مرنے  کی تصدیق کی ہے۔ حزب اللہ کے جانی نقصان کی تصدیق کرنے یا تفصیل بتانے کے لئے کوئی دستیاب نہیں ہے کیونکہ اس کا تنظیمی ڈھانچہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا ہے اور کمیونیکیشن کے آلات  حزب اللہ کیلئے خوفزدہ کرنے والے  آلات بن چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا تعلق گولانی بریگیڈ سے ہے اور ان میں ایک میجر اور ایک کیپٹن بھی شامل ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں 8 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز بھی جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں