ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمنز  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ؛  نیوزی لینڈ ویسٹ انڈیز سیمی فائنل، کس کیلئے کتنی بڑی آزمائش؟

ICC Womens T20 World Cup Semi Final, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج  شام شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا۔ ساؤتھ افریقہ ویمنز آسٹریلیا ویمنز کی فیوریٹ ٹیم کو ہرا کر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ آج کا سیمی فائنل جیتنے  والی ٹیم ٹرافی کیلئے پروٹیز  کے ساتھ اپنے کھیل کا ہنر آزمائے گی۔

 ویسٹ انڈیز  ویمن کے لیے آج کے میچ  کی اہمیت یہ ہے کہ  آج کی  جیت انہیں 2016 میں آسٹریلیا  ویمنز   کے خلاف حیرت انگیز جیت کے بعد  دوسری مرتبہ فائنل میں لے جائے گی۔

دوسری جانب، نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم 2009 اور 2010 میں بیک ٹو بیک دو سال  آئی سی سی ویمنز ٹی تونٹی ورلڈ کپ میں رنر اپ رہی ہے لیکن ابھی تک اس خوبصورت ٹرافی کو ایک بار بھی گھر نہیں لے جا سکی۔  جو  وائٹ فرنز  آج کا میچ کھیل رہی ہیں وہ یقیناً 2010 کے فائنل کے وقت ہائی سکول میں ہوں گی، انہیں اس ہار کا درد محسوس کرنے  میں دقت ہو گی لیکن یہ لڑکیاں جب سے کھیل رہی ہیں تبھی سے یقیناً وہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی سب سے پر کشش ٹرافی کو حسرت سے دیکھتی ضرور ہوں گی۔ آج ان کے لئے موقع ہے کہ ہاتھ بڑھا کر طلسماتی ٹرافی اٹھانے کی کوشش کریں۔

ویسٹ انڈیز  ویمن Vs  نیوزی لینڈ ویمن:  ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ
دونوں ٹیموں کے درمیان 23 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ  کھیلے گئے ہیں جن میں سے وائٹ فرنز نے 17 میچ جیتے ہیں جبکہ ونڈیز نے صرف 5 میچ جیتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو ونڈیز پر واضح برتری حاصل ہے۔ تاہم ویسٹ انڈیز کی اس ورلڈ کپ کے میچوں میں سامنے آنے والی انرجی آج شام کچھ بھی کر گزرنے کے لئے کافی ہے۔


نیوزی لینڈ ویمن اسکواڈ

سوفی ڈیوائن (کیپٹن)، سوزی بیٹس، ایڈن کارسن، ایزی گیز، میڈی گرین، بروک ہالیڈے، فران جوناس، لی کاسپریک، امیلیا کیر، جیس کیر، روزمیری مائر، مولی پین فولڈ، جارجیا پلمر، ہننا روے، لیا طاہو۔

ویسٹ انڈیز ویمن اسکواڈ

ہیلی میتھیوز (کیپٹن)، عالیہ ایلینے، شمیلیا کونیل، ڈینڈرا ڈوٹن، شیمین کیمبل (وی سی، ڈبلیو کے)، اشمینی مونیسر، ایفی فلیچر، اسٹیفنی ٹیلر، چنیل ہنری، چیڈین نیشن، کیانا جوزف، زیدہ جیمز، کرشمہ رامہراک، مینڈی منگر نیریسا کرافٹن

آئی سی سی ویمنز T20 ورلڈ کپ  میں شریک ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی پلئیرز کے لئے آج آنے والی شام اور  رات یقیناً  خاص سے کچھ زیادہ خاص ہے۔صرف آج کے میچ کیلئے نہیں بلک ہاس سے آگے باقی کرکٹ کیرئیر کے لئے بھی، آج ملنے والی کامیابی ان مین سے کچھ کو کہیں سے کہیں لے جا سکتی ہے۔ 

نیوزی لینڈ ویمن بمقابلہ ویسٹ انڈیز ویمن میچ کب شروع ہو گا؟
نیوزی لینڈ ویمن اور  ویسٹ انڈیز ویمن میچ  آج  18 اکتوبر کو شام 7بجے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔

نیوزی لینڈ ویمن بمقابلہ ویسٹ انڈیز ویمن سیمی فائنل 2 میچ کہاں دیکھا جا سکتا ہے
نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا سیمی فائنل میچ Disney+Hotstar اور Star Sports نیٹ ورک پر دیکھا جا سکتا ہے۔