ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک سے واپس آنے والے مزید تین پاکستانیوں میں خطرناک وائرس کی تشخیص ہو گئی

Monkey-pox, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بیرون ملک سے آنے والے تین پاکستانی شہریوں میں خطرناک مرض کے وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

کراچی ائیرپورٹ پرلیبیابراستہ مسقط  سے کراچی پہنچنے والے 3 مسافر وں کو منکی پاکس کے مشتبہ مریض کی حیثیت ے شناخت  کیا گیا ہے۔ یہ مسافر اومان  ائیر لائن اکی پرواز نمبر WY 323 کے ذریعے  سے کراچی ائر پورٹ پہنچے تھے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق منکی پاکس کے مشتبہ مریضوں کو  نیپا میں سرکاری ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔ منی پاکس وائرس سے متاظر ہونے کے شبہ میں پانچ  افراد کو ائیرپورٹ سے سندھ انفیکشئیس ڈیزیز ہسپتال نیپا لے کر جایا گیا ہے۔

جن تین مسافروں میں منکی پاکس کی تشخیص ہوئی ہے ان کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات سے ہے۔ ایک مریض کی عمر 26 سال ہے جبکہ دو کی عمریں 17 سال ہیں۔