سٹی 42: نگراں وزیراعلیٰ نے فیصل آباد میں دوسرے مصروف دن کے دوران زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں زرعی سائنسدان پروفیسروں کی تقریب سے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے پنجاب کے عوام اور کاشتکاروں کو گندم کی کاشرت میں عظیم انقلاب لانے والے بیج کی فراہمی کی نوید سنا دی۔
زرعی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب، گندم کے تین گنا پیداوار والے بیج کے کامیاب تجربات کا انکشاف
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ فیصل آباد زرعی یونیورسٹی اورمعروف امریکن یونیورسٹی باہمی اشتراک سے سیڈ ڈویلپمنٹ پر کام کررہی ہیں۔گندم کانیا بیج پورے پنجاب میں کاشت کرنے سے پیداوار 3گنا بڑھ جائے گی۔ گندم کے بیج کی2سال سے ٹیسٹ پیدوار کی جا رہی ہے۔اس کے بہت اچھے رزلٹ مل رہے ہیں۔ گندم کابیج ہر ٹیسٹ میں کامیاب رہا۔
محسن نقوی نے بتایا کہ میںسیڈ ڈویلپمنٹ کے لئے ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ او رایگری کلچر یونیورسٹی کے ساتھ رابطے میں ہوں۔گندم کے بیج کی منظوری کے لئے جو بھی کرنا پڑا کریں گے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زراعت کی ترقی پاکستان کی ہر چیز میں مثبت تبدیلی لائے گی۔ نئے بیج سے گندم کے ایک ایکڑ سے 3گنا زیادہ پیداوار حاصل ہوگی۔ دن رات کام کررہے ہیں کہ گندم کے بیج کی منظوری فاسٹ ٹریک پر ہوجائے۔ انشاء اللہ اگلے سال تک پنجاب کے ہر کسان کے پاس گندم کا نیا بیج پہنچ جائے گا۔
سویابین کی کاشت کا کامیاب تجربہ
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں سویا بین کا ایشو ہے،کہاجاتاہے کہ سویا بین پاکستان میں کاشت نہیں ہوسکتا۔ بھارت 15سال سے سویا بین کاشت کرکے ایکسپورٹ کررہاہے تو پاکستان کیوں نہیں کرسکتا۔ یونیورسٹی آف ایگری کلچر نے سویا بین کے بیج کا ٹیسٹ رن کامیابی سے مکمل کرلیاہے۔ پاکستان میں سویابین کاشت کرانے میں کامیاب رہاتو بہت سومند رہے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ نئے بیج سے سویا بین کاشت کرنے سے پاکستان کو سویا بین امپورٹ نہیں کرنا پڑے گا۔
گنے کی تین گنا پیداوار
چینی کی پیداوار کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان چینی کبھی ایکسپورٹ کرتاہے تو کبھی ضرورت کے پیش نظر امپورٹ کرنی پڑتی ہے۔ اعزاز کی بات ہے کہ ہم نے گنے کی زیادہ پیداوار دینے والا بیج تیار کرلیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے گنے کے 3گنا زیادہ پیداوار دینے والا بیج تیارکیاہے۔ گنے کی زیادہ پیداوار دینے والے بیج کا ٹیسٹ کیس مکمل کرلیا گیا ہے۔ نئے بیج تیار کرنے کا کریڈٹ ہال میں بیٹھے تمام پروفیسرز کو جاتاہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ اس بیج کوعملی طورپر مارکیٹ میں لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بیج کو کسانوں تک پہنچانے کے لئے جو کچھ کر پائے، کریں گے۔ امید ہے کہ آنے والی حکومتیں سیڈ ڈویلپمنٹ پرکام جاری رکھیں گی۔ محسن نقوی نے یقین ظاہر کیا کہ کسان اگر ایک ایکڑ سے 3گنا زیادہ پیداوا ر اٹھائے گاتو پاکستان کو فصل ایکسپورٹ کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔
عوامی خدمت کا مشن ، تمام وزرا کو اداروں کے وزٹ پر بھیج دیا
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے تمام صوبائی وزراء اور چیف سیکرٹری کو فیصل آباد ڈویژن میں فیلڈ وزٹ کی ہدایت کر دی۔صوبائی وزراء اور چیف سیکرٹری ہسپتالوں، سکولوں اور دیگر اداروں کے دورے کریں گے۔
وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر تمام صوبائی وزراء اور چیف سیکرٹری وزٹ پر روانہ ہو گئے۔ محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق صوبائی وزراء اور چیف سیکرٹری وزٹ کے بعد آج ہی وزیراعلی کو رپورٹ پیش کرنا تھی۔
ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ
وزیر اعلیٰ محسن نقوی ڈی پی ایس فیصل آباد پہنچ گئے، ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد کا دورہ کیا اورڈی پی ایس آٹزم سنٹر کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے آٹزم کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور ان سے خصوصی شفقت کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی جھولے جھولنے والے آٹزم کے مرض میں مبتلا بچوں کے پاس گئے اور انہیں پیار کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے آٹزم سنٹر کے قیام پر کمشنر فیصل آباد کی کاوش کو سراہا۔وزیر اعلی نے سنٹر چلانے والے عملے سے بھی ملاقات کی اور سنٹر کے قیام کی تعریف کی۔
بچوں کی درخواست پر لائبریری اور جونئیر سکول کمیوٹر لیب بنانے کی ہدایت
وزیر اعلی ڈی پی ایس سے واپس روانہ ہوئے تو گیٹ پر بچوں اور بچیوں کو دیکھ کر اپنی گاڑی روک لی۔وزیر اعلی محسن نقوی بچوں کے پاس گئے اور ان سے بات چیت کی اور مسائل پوچھے۔بچوں نے وزیر اعلی محسن نقوی سے لائبریری اور جونیئر سکول میں کمپیوٹر لیب کی درخواست کی۔وزیر اعلی محسن نقوی نے اس ضمن میں کمشنر فیصل آباد ڈویژن کو ہدایات دیں۔صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر فیصل آباد ڈویژن بھی وزیراعلیٰ کےہمراہ تھیں۔
ڈجکوٹ کے گاؤں میں مقتول بچی کے گھر آمد
وزیراعلی محسن نقوی ڈجکوٹ کے نواحی گاؤں میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 6 سالہ بچی کے گھر گئے اور کمسن مقتول بچی کے والدین اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے افسوسناک واقعہ پروالد اور والدہ کو دلاسہ دیا اور انصاف فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔انہوں نے بچی کے والدین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، غمزدہ خاندان کی ڈھارس بندھائی اور حوصلہ دیا۔انہوں نے کمسن بچی کے بھائی اور 2 بہنوں کو پاس بلا کر شفقت کا اظہار کیا۔
محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ آپ کو فوری انصاف دلانا میرا فرض ہے اور انشاء اللہ آپ کو انصاف دلایا جائے گا۔ میرا وعدہ ہے کہ آپ کو انصاف فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ ملزم قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائے گا۔
آپ کے ساتھ جس نے بھی ظلم کیا ہے اسے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا ۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے بچی کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی
صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر۔ چیف سیکرٹری۔ انسپکٹر جنرل پولیس۔ کمشنر فیصل آباد ڈویژن۔ سی پی او ۔ ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
فیصل آباد سیف سٹی پروجیکٹ کو جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت
فیصل آباد، سیف سٹی پراجیکٹ کا سنگ بنیادشہید سب انسپکٹر کے بیٹے اور بیٹی نے رکھا، وزیر اعلیٰ محسن نقوی اوروزراء بھی موجود تھے
وزیر اعلیٰ محسن نقوی شہیداعجاز مقبول کے بچوں معاذ اورعبیرہ کو ساتھ لیکر آئے اور بچوں سے سیف سٹی پراجیکٹ کے سنگ بنیادکی تختی کی نقاب کشائی کرائی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ فیصل آبادکو سیف سٹی پراجیکٹ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے،جتنی جلدی ممکن ہو سکا، سیف سٹی پراجیکٹ مکمل کریں گے۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کیا اور سیف سٹی پراجیکٹ کو جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ فیصل آباد پنجاب کا دوسرا بڑا شہر ہے، سیف سٹی پراجیکٹ کی اس شہر کو سب سے زیادہ ضرورت ہے۔جتنی جلدی ممکن ہو سکا، سیف سٹی پراجیکٹ مکمل کریں گے۔سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔پنجاب کابینہ کے تمام ارکان چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر فیصل آباد ڈویژن، سی پی او فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کمشنر کمپلیکس کی تزئین و مرمت کا پروجیکٹ
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کابینہ کے ہمراہ فیصل آباد میں کمشنر کمپلیکس تزئین و مرمت کے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔
کمشنر سلوت سعید نے نگراں وزیراعلیٰ کو پروجیکٹ کے متعلق بریفنگ دی۔ محسن نقوی نےفیصل آباد، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ کے ڈپٹی کمشنر وں کو ہسپتالوں کی تعمیر ومرمت کی نگرانی کا حکم دیا۔
سمال ٹریڈرز اور پاور لومز ایسوسی ایشن کے وفود سے ملاقاتیں
وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے کمشنر آفس میں فیصل آباد سمال ٹریڈرز ایسوسی ایشن اور پاور لومز ایسوسی ایشن کے وفود کی ملاقاتیں ہوئیں۔
سمال ٹریڈرز اور پاور لومز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے محسن نقوی کی اب تک پرفارمنس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی نے کم وقت میں برسوں کا کام کیا اور محنت کی نئی مثال قائم کی۔اللہ تعالی آپ کو عوام کی خدمت کی مزید ہمت دے۔ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاروباری افراد کے لیے کاروبار میں ہر ممکن آسانی پیدا کریں گے۔ پاور لومز کے مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز کو عوام کے مسائل کے حل اور داد رسی کی ہدایت کی۔
فیصل آباد کی چار بڑی سڑکوں کی ری ماڈلنگ اور مرمت
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد کی چار بڑی سٹرکوں کی تعمیر ومرمت اور ری ماڈلنگ کی منظوری دے دی۔ انہوں نے سرگودھا روڑ، جھنگ روڑ، سمندری روڑ کی تعمیر ومرمت کے لئے فوری پلان طلب کرلیا۔ محسن نقوی نے شہر کی سٹرکوں کا پیچ ورک کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
وزیراعلی محسن نقوی نے فیصل آباد کی سٹرکوں کی تعمیر ومرمت کے لئے فنڈز کے اجراء کی ہدایت کردی۔کمشنر فیصل آباد ڈویژن آئندہ چند روز میں روڑز کی تعمیر ومرمت اور ری ماڈلنگ کا پلان پیش کریں گی۔
کمشنر آفس میں اعلی سطح اجلاس
نگراں وزیراعللیٰ محسن نقوی کی صدارت میں کمشنر ہاؤس میں سینئیر سرکاری افسروں کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر اطلاعات عامرمیر، آئی جی پنجاب، چیئرمین پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری تعمیرات، سیکرٹری مواصلات، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری اطلاعات،پی اینڈ ڈی، سیکرٹری صحت،کمشنر فیصل آباد،سی پی او، ڈپٹی کمشنر اوراعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصل آباد کی تعمیر و ترقی سے متعلق اہم امور پر ضروری فیصلے کئے گئے۔
ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ اجلاس
نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فیصل آباد ڈویشن کے اضلاع میں کام کرنے والے ڈپٹی کمشنروں کے ساتھ اجلاس میں کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے کام کی نگرانی کریں اور مقرر کردہ مدت میں مکمل کرائیں۔ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز،کمشنر فیصل آباد، سی پی او، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
فیڈمک میں کام کرنے والے چینی کارکنوں کیلئے کلب کا قیام
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ فیڈمک میں کام کرنے والے چینی دوستوں کے لئے تحفتاً کلب قائم کیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزراء، چیف سیکرٹری اور پوری ٹیم ون ونڈ و آپریشن سنٹر قائم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔امید ہے کہ جنوری تک ون ونڈو آپریشن سنٹر فنکشنل ہوجائے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چینی سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے مختلف محکموں کے این او سی فراہم کردئیے جائیں گے۔ ون ونڈو پائلٹ پراجیکٹ لاہور اور فیڈمک میں بیک وقت شروع کیاجائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ فیڈمک میں زیر تعمیر 10بیڈزکے ہسپتال کو چند ہفتوں میں مکمل کرلیاجائے گا۔
چینی فرنیچر کی ایکسپورٹ کیلئے معاونت اور فرنیچر کی ایک اور فیکٹری
انہوں نے ہدایت کی کہ چنیوٹ کے فرنیچر کو کینیڈا اور دیگر ممالک میں ایکسپورٹ کرنے کے لئے فیڈمک معاونت کرے۔ فیڈمک میں چنیوٹ کا فرنیچر تیار کرنے والی مزید ایک فیکٹری لگائی جائے۔
ایگرو بیسڈ انڈسٹری کا فروغ
محسن نقوی نے مزید کہا کہ فیڈمک میں ایگرو بیسڈ انڈسٹری کو بھی فروغ دیاجائے۔ فیڈمک میں چینی دوستوں کی سہولت کے لئے بینک آف پنجاب کی برانچ قائم کی جائے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ فیڈمک انڈسٹریل ویسٹ کی ری سائیکلنگ کا اہتمام کرے۔ ویونگ سیکٹر کے لئے بھی جگہ مختص کی جانی چاہیے۔
سمال ایکسپو سنٹر کا قیام
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ فیڈمک میں سمال ایکسپو سنٹر بھی بننا چاہیے۔
محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چینی حکام کا پولیس کے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے 200 اہلکاروں کو چینی زبان سکھانے پرشکریہ ادا کرتاہوں۔ محسن نقوی نے بتایا کہ ایس پی یو کا تیسرا بیچ چائنز زبان سیکھنے کے لئے آرہاہے۔ چینی حکام یہاں پر رہائش پذیر ہیں اور کام بھی کررہے ہیں۔ میں تمام چینی دوستوں کا شکریہ اد ا کرتاہوں