سعید احمد : قائدمسلم لیگ (ن ) نوازشریف کی آمد سے قبل تیاریوں کا سلسلہ جاری, شاہراہوں، رکشوں پر استقبالیہ بینرز، فلیکسز آویزاں کر دی گئیں.
تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما شفقت حسین پاندہ نے 500سے زائد رکشوں پر فلیکسز آویزاں کیے۔ شفقت پاندہ کا کہنا ہے کہ شہر کی مختلف شاہراوں پہ چلنے والے 500سے زائد رکشوں پر نواز شریف استقبالیہ فلیکسز لگائے ہیں۔ 21اکتوبر کو عوامی سمندر اپنے قائد کے استقبال کے لیے ائیرپورٹ پہنچے گا۔ قائد نواز شریف مینار ہاکستان میں ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کا پلان دیں گئے۔
دوسری جانب قائد (ن) لیگ میاں نواز شریف کے استقبال کیلئے تاجر برادری بھی سرگرم ہوگئی۔ چیئرمین انجمن تاجران سپریم کونسل نعیم میر نے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا۔ تاجررہنما نعیم میر نے شادمان مارکیٹ اور اندرون شہر موتی بازار کا دورہ کیا۔ نعیم میر کا کہنا ہے کہ تاجر برادری میاں نواز شریف کا شاندار استقبال کرے گی۔
شادمان میٹنگ میں چوہدری عمران ،ذوالفقار احمد سمیت دیگر تاجروں نے ان کے ہمراہ شرکت کی، جبکہ موتی بازار میں نعیم میر ،سہیل محمود بٹ،خواجہ وسیم،رضوان بٹ ان کے ہمراہ موجود تھے۔
نوازشریف کی آمد، تیاریاں عروج پر، شاہراہوں، رکشوں پر استقبالیہ بینرز، فلیکسز آویزاں
18 Oct, 2023 | 09:25 PM